اسرائیل پر سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل پر سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔

مختلف شہروں میں عوام نے سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہوکر "اللہ اکبر" کے نعرے لگائے۔

خوزستان میں عوام کا اسرائیل پر میزائل حملوں پر جشن

خوزستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں لوگوں نے تل ابیب اور دیگر شہروں پر سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل حملوں پر خوشی کا اظہار کیا۔

عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سپاہ پاسداران انقلاب کا شکریہ ادا کیا۔