غزہ میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن آفس نے اس پٹی کے خلاف صیہونی جنگ کے آغاز کے بعد سے شہید ہونے والے بچوں کے اعدادوشمار ذکر کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوبتہ نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ صیہونی رجیم کی جارحیت کے دوران غزہ کے تقریباً 17 ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل کی جنگی جارحیت کے دوران غزہ کی پٹی میں تقریباً 25,973 فلسطینی بچے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں کو کھو چکے ہیں۔

ثوابتہ نے کہا: اپنے والدین کو کھونے والے ان بچوں میں 12 ہزار 633 لڑکیاں جب کہ 13 ہزار 340 لڑکے شامل ہیں، اور اس جنگ کے آغاز سے اب تک 16 ہزار 859 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں اور ان میں سے 171 شیر خوار تھے جو غزہ جنگ کے دوران پیدا ہوتے ہی شہید کر دئے گئے۔