مشہد مقدس میں حرم امام رضا میں پیغمبر اکرم (ص) اور امام صادق ع کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

مہر نیوز کے مطابق مشہد مقدس میں میلاد صادقین ع کی مناسبت سے ہزاروں عاشقان مصطفی ص نے نہایت پرجوش انداز میں جشن منایا۔
اس موقع پر حرم امام رضا ع میں جہاں ایک طرف نعتیہ کلام سے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے جارہے تھے تو دوسری قرآن مجید کی سحر انگیز تلاوت سے شرکائے میلاد کے قلوب منور ہورہے تھے، گویا امام رؤوف کے حرم میں عقیدت و محبت کا ایک خوشگوار اور روح پر منظر تھا جو شرکاء کو اپنی طرف کھینچ رہا تھا۔