مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ بیروت کے جنوب میں ایک رہائشی علاقے پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیلی دشمن کوا نسانی اور بین الاقوامی قانونی تحفظات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے۔
لبنان کی سول ڈیفنس نے بھی تصدیق کی ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں صیہونی جارحیت کے نتیجے میں الجموش محلے میں 2 رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔
کچھ دیر پہلے صیہونی حکومت نے بیروت کے جنوبی مضافات پر میزائل حملہ کیا۔