مہر نیوز کے مطابق جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے ملک کی سرحد کے قریب صیہونی فوج کی المرج بیس کو "بھاری ہتھیاروں" سے نشانہ بنایا جس سے متعدد فوجی ہلاک اور کئی زحمی ہوئے۔
دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان سے فائر کیے گئے دو ٹینک شکن میزائلوں کی زد میں آکر دو فوجی ہلاک اور کم از کم 13 زخمی ہو گئے۔
یہ کاروائی لبنان پر اسرائیل کے دہشت گردانہ سائبر حملے میں 30 سے زیادہ افراد کی شہادت اور 3,250 دیگر کے زخمی ہونے کے بعد کی گئی ہے۔
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان اکتوبر کے اوائل سے ہی طوفان الاقصی کے فورا بعد کشیدگی چلی آرہی ہے اور جنگ کا یہ دائرہ مزید پھیلتا جا رہا ہے، کیونکہ صیہونی رجیم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 ستمبر 2024 - 17:58
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اسرائیلی فوجی بیس کو نشانہ بنایا ہے جس سے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے