مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان میں ایران کے سفیر مجتبی امانی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ میرا خون لبنان کی عظیم قوم کے زخمیوں کے خون میں شامل ہوگیا ہے جنہیں کل دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قابل فخر ملک طوفان الاقصی کے پہلے دن سے ہی عزت و سربلندی کے ساتھ کھڑا ہے۔