حماس نے رام اللہ کے شمال میں بیت ایل قصبے کے قریب ایک بہادرانہ کارروائی کو سراہا ہے، جس کے نتیجے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس نے رام اللہ کے شمال میں بیت ایل قصبے کے قریب ایک دلیرانہ کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

 اس تحریک نے کہا کہ یہ کارروائی غزہ اور مغربی کنارے میں صہیونی دشمن کے جرائم کا فطری ردعمل ہے۔

رام اللہ میں آج کی شہادت پسندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے حماس نے اسے غزہ اور مغربی کنارے میں صہیونی دشمن کے جرائم اور قتل و غارت کا ایک فطری ردعمل اور مزاحمت کی قابض رجیم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ قرار دیا۔

 حماس نے اپنے بیان میں اس کار آپریشن کے ڈرائیور کی شہادت نیز طوباس کے تمام شہیدوں کے حوالے سے تعزیت کا اظہار کیا جو آج صبح ہونے والے بمباری میں شہید ہوئے۔

 حماس نے فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آج کے آپریشن کو ایک نیا دلیرانہ آپریشن قرار دیا جو دشمن کے حملوں کے خلاف مزاحمت کا زبردست جواب ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جابر اور قابض رجیم کو مزید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری طرف صہیونی میڈیا نے آج اطلاع دی ہے کہ رام اللہ کے گفعات اساؤ قصبے کے قریب ایک چوکی پر صیہونیت مخالف کاروائی کی گئی۔