مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو امام علی ع کے نہج البلاغہ میں موجود نورانی کلمات سےکندہ ہدیہ پیش کرکے خوش آمدید کہا۔
مسعود پزشکیان ایران کے صدارتی انتخابات میں مباحثوں کے دوران نہج البلاغہ سے امیر المومنین علیہ السلام کے نورانی کلمات کے استعمال کی وجہ سے ایرانی عوام کے اذہان میں میں گھر کر گئے تھے۔
عراقی وزیر اعظم کی طرف سے ایران کے صدر کو پیش کی گئی لوح استقبال پر امام علی ع کا یہ معروف جملہ لکھا گیا: "حضرت علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں فرمایا کہ لوگ دو قسم کے ہیں؛ یا تو وہ آپ کے دینی بھائی یا پھر آپ کے ہم نوع ۔"