برطانیہ کے روزنامہ فنانشل ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ روس اپنی جنگی کوششوں کے لیے بھارت سے حساس سامان لے رہا ہے.

مہر نیوز نے انڈیا کی ایکسپریس نیوز سروس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ برطانوی روزنامہ فنانشل ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ روس اپنی جنگی کوششوں کے لیے بھارت سے حساس سامان لے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ منصوبہ روسی بینکوں کی طرف سے ہندوستان کو تیل کی فروخت میں اضافے سے جمع کئے گئے روپوں کے "اہم ذخائر" کو استعمال کرنے سے متعلق تھا۔

اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس اور اس کے ہندوستانی شراکت داروں نے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دوہرے(سول اور فوجی) استعمال کی ٹیکنالوجیز کو نشانہ بنایا جو کہ مغربی ایکسپورٹ کنٹرول کے تابع ہیں۔

مذکورہ برطانوی اخبار نے روس کے ریاستی خط و کتابت کے افشا ہونے اور مغربی حکام کے نام ظاہر نہ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ روس خفیہ طور پر بھارت میں اپنی جنگی کوششوں کے اجزاء کو محفوظ بنانے کے لیے ملک میں عمارتوں کی تلاش میں ہے۔
واضح رہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ نے روس یوکرائن جنگ میں ماسکو کے خلاف پروپیگنڈا وار شروع کر رکھی ہے جس کے تحت بلیم گیم کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔