مہر خبررساں ایجنسی نے واع نیوز حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی سرحدی گزرگاہوں کی تنظیم نے اربعین کی زیارت پر جانے والے غیر عراقی زائرین کی تعداد کے تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے معلومات فراہم کی ہیں۔
عراقی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے ترجمان علاء الدین القیسی نے بتایا کہ یکم سے 19 صفر تک اس ملک میں داخل ہونے والے غیر عراقی زائرین کی تعداد 30 لاکھ 413 ہزار 63 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ مقررہ مدت کے دوران عراق کو ترک کرنے والے غیر عراقی زائرین کی تعداد 20 لاکھ 502 ہزار 395 سے زیادہ ہے۔
القیسی نے واضح کیا دئے گئے اعداد و شمار صرف ان زائرین کے ہیں جن کی آمد و رفت سفوان، شلمچہ، الشیب، زرباطیہ، المنذریہ، القائم، بغداد ایئرپورٹ، نجف اشرف ایئرپورٹ، حاج عمران اور بشماغ کی سرحدی گزرگاہوں سے ہوئی۔ جب کہ مجموعی طور پر زائرین کی تعداد مذکورہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔