مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں صیہونی رجیم کے خلاف جوابی آپریشن کے پہلا مرحلے کی کامیابی سے آگاہ کیا ہے۔
یہ وہ مرحلہ تھا جس میں ابتدائی طور پر اسرائیلی فوجی مراکز پر میزائل برسائے گئے تاکہ حملہ آور ڈرونز اصل ہدف کو نشانہ بنا سکیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک داغے گئے میزائلوں کی تعداد 320 سے زیادہ تھی اور جن مراکز کو نشانہ بنایا گیا وہ یہ ہیں؛ مقبوضہ گولان کی میرون بیس، مریض نافی زیو، زعتون، مرآبض الزاعورہ، سہل، کیلع، یووا، یردن اور نفح جب کہ راموت اور نفتالی ائیر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا کہ آج کی فوجی کارروائی کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان آئندہ بیانات میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے بیروت کے نواحی علاقے پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اہم کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے آج صبح تل ابیب کو نشانہ بنایا۔