حزب اللہ کے ایک باخبر ذریعے نے المیادین ٹی وی چینل کو بتایا کہ انتقامی ردعمل میں بنیادی کردار اس ڈرون کا تھا جس نے ایک اہم فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔

مہر نیوز کے مطابق، حزب اللہ نے مقبوضہ تل ابیب کے فوجی علاقے تل الربیع میں ایک اہم فوجی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے صہیونی اور امریکی سکیورٹی انٹیلی جنس کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید فواد شکر کے قتل پر مزاحمت کا جواب ایک ماہ سے زائد عرصے تک اسرائیل کی وارننگ کے باوجود عبرت ناک رہا۔

حزب اللہ کے ایک باخبر ذریعے نے المیادین ٹی وی چینل کو بتایا کہ انتقامی ردعمل میں بنیادی کردار اس ڈرون کا تھا جس نے ایک اہم فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔جب کہ فائر کیے گئے 320 میزائل صرف آئرن ڈوم اور اسرائیل کی جوابی صلاحیتوں کو چکمہ دینے کے لیے تھے۔

 مزاحمت کا فوجی ردعمل صیہونی رجیم کو لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے نتائج سے خبردار کرنے میں کامیاب رہا جس کا جواب دینا صیہونیوں کے مزید مہنگا پڑ جائے گا۔