صیہونی میڈیا نے بتایا کہ جنوبی لبنان سے مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں پر درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی سرکاری چینل 12 نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی تھی کہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ گولان اور الحولہ کے گنجان آباد علاقوں کی جانب درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔

الجزیرہ کے نمائندے نے بھی بتایا کہ شام کے زیر قبضہ بالائی الجلیل اور گولان کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔

اس کے علاوہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں واقع قصبے اورتال میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت کی جانب سے یہ راکٹ حملے اس ملک کے جنوبی علاقوں پر صیہونی رجیم کی بمباری اور غزہ کی پٹی میں تل ابیب کے جرائم کے جواب میں کیے گئے ہیں