مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی کے ہاتھوں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے ردعمل میں ایران کے شہر قم کی جمکران مسجد کے گنبد پر پرچم لہرا دیا گیا جس سے فضا سوگوار بن گئی۔
تہران میں صیہونی حکومت کے ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہید اسماعیل ھنیہ کے خون کا بدلہ لینے کی علامت کے طور پر مسجد جمکران کے گنبد پر یا لثارات الحسین کا سرخ پرچم لہرایا گیا۔
یاد رہے یہ پرچم سب سے پہلے شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ان کے اور ان کے ساتھیوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے مسجد جمکران کے گنبد پر لہرایا گیا تھا۔