شہید اسماعیل ہنیہ رات دو بجے حملہ کیا گیا۔ شہید ہنیہ صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران آئے ہوئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید اسماعیل ہنیہ رات دو بجے حملہ کیا گیا۔ شہید ہنیہ صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران آئے ہوئے تھے۔ وہ تہران کے شمالی حصے میں جانبازان کے لئے مخصوص اقامت گاہ میں مقیم تھے۔  فضا سے فائر کئے گئے مواد سے ان کی شہادت واقع ہوگئی۔

مزید تحقیقات جاری ہیں اور تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ایرانی پارلیمنٹ کی سیکورٹی کمیشن کا ہنگامی اجلاس

دوسری جانب اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کی سیکورٹی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد سیکورٹی کمیشن کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔