ایرانی زمینی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ زمینی فوج کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جلد اینٹی آرمر میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی زمینی فوج ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لئے جدید ہتھیار تیار کررہی ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے زمینی فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حیدری نے کہا کہ ایرانی آرمی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور آمادہ ہے تاکہ ملک کا دفاع اور انقلاب اسلامی کو اہداف کو حاصل کرسکے۔

انہوں نے آرمی کی دفاعی کامیابیوں کے بارے میں کہا کہا مستقبل قریب میں نئے اینٹی آرمر میزائلوں کی نقاب کشائی کی جائے گی اسی طرح دشمن کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے والے نئے آلات بھی شامل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا آرمی کے تمام ذیلی شعبے خودکفیل اور اپنی ضروریات کی اشیاء خود تیار کررہے ہیں۔