جزیرہ قشم میں 121 سالہ ضعیف العمر خاتون نے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جزیرہ قشم کے دیہات سے تعلق رکھنے والی 121 سالہ ضعیف العمر خاتون مریم خشابی سوزائی نے ایرانی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

قشم کے خوبصورت قصبے زیرانگ کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ دینے والے لوگوں کے لیے یہ منظر حیران کن تھا۔

قصبے کی یونین کونسل کے ممبر نے کہا کہ ضعیف العمر خاتون نے اپنی لڑکی اور نواسوں کے ہمراہ کسی کی مدد کے بغیر ووٹنگ میں حصہ لیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق مریم خشابی کی اولاد کی تعدا پچاس سے زائد ہے۔