مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کے دوران مختلف مقامات پر موکبوں میں ریلی کے شرکاء کی پذیرائی کی جارہی ہے۔
تہران کے تمام بڑی سڑکوں سے ریلی میں شرکت کا راستہ بنایا گیا ہے۔ راستے میں ہر جگہ بچوں کے لئے تفریحی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
منتظمین کے مطابق آج ریلی کے دوران 50 سے زائد مقامات پر آتش بازی کی جائے گی۔
دس کلومیٹر غدیری دسترخوان پر سہ پہر چار بجے سے عوام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران کے مختلف علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں دس کلومیٹر طویل غدیری دسترخوان پر آکر عید غدیر کی خوشیاں منارہے ہیں۔