مہر نیوز کے مطابق، تہران کریمنل کورٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک نے 2020ء میں انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے معاملے میں امریکی حکومت اور فوجی حکام کے خلاف فرد جرم جاری کر دی ہے۔
علی الغاسی مہر نے کہا کہ آئندہ ماہ کے اندر ملزمان کے خلاف عوامی مقدمہ چلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ "12,000 صفحات پر مشتمل دستاویزات جمع کرنے کے بعد، 73 امریکی اہلکاروں کے خلاف جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے حوالے سے 164 صفحات پر مشتمل فرد جرم جاری کی گئی ہے جسے تہران کی فوجداری عدالت نمبر 1 میں بھیجا گیا"۔
انہوں نے کہا: امریکی سیاستدانوں اور فوجی اہلکاروں پر مشتمل تمام ملزمان کو باضابطہ طور پر اس کیس کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے اور انہیں اپنے وکلاء کو مقدمے کی پیروی کے لئے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔"
یاد رہے کہ 3 جنوری 2020ء کو ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کو عراق میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایماء پر ڈرون حملے میں ان کے ساتھیوں سمیت شہید کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک عدالت نے امریکی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ شہداء کے خاندانوں کو مجموعی طور پر 960 ملین ڈالر ادا کرے، ساتھ ہی ساتھ 64 ملین ڈالر کے مادی اور اخلاقی نقصانات اور دعویداروں کو 1,280 بلین ڈالر ہرجانے کی مد میں بھی ادا کرے۔