مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے صدراتی انتخابات کے امیدوار مسعود پزشکیان نے حجۃ الاسلام سید محمد خاتمی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں، اصلاح پسند حکومت کے سربراہ نے امید کا اظہار کیا کہ مسعود پزشکیان اپنی سادہ زیستی، عوام پسندی اور اخلاقی معیارات کی پیروی کے ذریعے عوامی ترجیحات اور خواہشات کے مطابق معاشرے کے انداز حکمرانی اور طریقہ کار میں تبدیلی اور اصلاح کی کوشش کرتے ہوئے عوام کا حکومت اور انتخابات پر اعتماد بحال کریں گے۔
سید محمد خاتمی نے کہا کہ جیسا کہ میں نے امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق سے پہلے کہا تھا کہ میں خود کو اصلاح پسند امیدواروں کی حمایت کا پابند سمجھتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے قابل امیدواروں کو اہل قرار دئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کرتا ہوں کہ ملک کے ایک خیر خواہ شہری کی حیثیت سے جناب مسعود پزشکیان کو ووٹ دوں گا۔