مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، جمعرات کی سہ پہر شہداء کے خاندان اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں شہید راہ قدس "سیعد آبیار" کے جسد خاکی کی تدفین عمل میں لائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، شہر رے کے وفادار اور شہدا سے محبت کرنے والے عوام اور حکومتی حکام کی موجودگی میں اس عظیم شہید کو حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں سپرد خاک کیا گیا۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب ک فوجی مشیر اور فرزند رے شہید سعید آبیار 2 جون کو شام میں ایک مشاورتی مشن کے دوران صیہونی رجیم کے جارحانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔