مہر نیوز کے مطابق، ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نےشہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی تمام تر میڈیا سازشوں کے باوجود شہداء کے جنازوں میں لاکھوں ایرانیوں کی موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران کی عظیم قوم میدان میں کھڑی ہے اور ملک طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایرانی قوم ایک بار پھر ثابت کرے گی کہ وہ انتخابات میں بہترین ٹرن آؤٹ کے ذریعے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتی ہے۔
اتوار کو ایران کے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں اعلی فوجی حکام اور سینئر کمانڈروں کی موجودگی میں صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔