مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے ایصال ثواب کے لئے مجلس ترحیم اتوار کی شام شہید مطہری ہائی اسکول میں منعقد ہوگی۔
حکومتی اعلان کا متن درج ذیل ہے۔
بسم رب الشهدا و الصدیقین
وَبَشِّرِ الصَّابرِینَ الَّذینَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِیبَهٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومتی انجمن ایک بار پھر مکتبی اور انقلابی صدر، خادم الرضا (ع) کی شہادت اور ناقابل تلافی نقصان پر قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے۔
شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی مخلصانہ اور لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایصال ثواب کے لئے شہید مطہری ہائی سکول میں مجلس ترحیم ہوگی۔
عوام کی جانب سے تاریخ ساز اور شاندار تشییع سے جہاں پوری دنیا تک قومی یکجہتی کا پیغام پہنچا وہیں ملک کے حکام کی ذمے داری مزید بڑھ گئی ہے۔
اگرچہ رہبر معظم کے فرمان کے مطابق، "آقائے رئیسی کا فقدان ملک کے لئے ایک سنگین اور ناقابل تلافی نقصان ہے"، لیکن خدا کے فضل، مقام معظم رہبری کی دانشمندانہ رہنمائی اور عوام کی غیر متزلزل حمایت سے ملک کے انتظامی معاملات میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔
انجمن دولت اسلامی جمہوریہ ایران