مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی یاد میں شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
صدر رئیسی کی شہادت کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
کل تہران میں شہداء کی تشییع جنازہ میں 65 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے مندوبین نے شرکت کی تھی۔
یاد رہے کہ صدر رئیسی اور ان کے ساتھی مشرقی آذربائجان کے سرحدی علاقے کے دورے کے دوران فضائی حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہوگئے تھے۔