مہر خبررساں ایجنسی نے العربی 21 نیوز سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے سینکڑوں حامیوں نے امریکہ کے شہر نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نعمت شفیق کے گھر کا گھیراؤ کرتے ہوئے رات گئے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے کولمبیا یونیورسٹی کے صدر کے گھر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ان کے یونیورسٹی میں طلبہ کے دھرنے کے خلاف اپنائے گئے موقف کی بھرپور مذمت کی۔
دھرنے میں شریک طلباء نے نعمت شفیق کے خلاف " شرم کرو" کے نعرے لگاتے ہوئے موقف واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کی کولمبیا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری طلبہ تحریک کے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے پولیس سے درخواست کی وہ احتجاج کرنے والے طلبہ اور اساتذہ کو طاقت کے ذریعے منتشر کرے۔