مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یکم مئی کو استاد مرتضی مطہری کے یوم شہادت کے موقع پر ایران بھر میں یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ایران بھر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور ثقافتی شعبے میں فعال گروہوں کا ایک وفد رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کرے گا۔
یوم اساتذہ کے موقع پر ہر سال رہبر معظم اساتذہ کے وفد سے ملاقات کرکے تعلیم اور استاد کے بارے میں خصوصی خطاب کرتے ہیں۔