عالمی یوم القدس کے موقع پر جنوبی افریقی عوام نے امریکی سفارت خانے کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم القدس کے موقع پر جنوبی افریقہ میں عوام کی بڑی تعداد نے امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔ 

جوہانسبرگ میں بیس ہزار سے زائد لوگوں نے امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوکر فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے کا انعقاد بیس سے زائد سیاسی اور غیر سیاسی جماعتوں نے کیا تھا۔