مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے مغربی کنارے میں صیہونی حملہ آوروں کے خلاف ایک نئے آپریشن کی خبر دی ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونیوں کے خلاف یہ کارروائی نابلس شہر میں کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نابلس کے شمالی گاوں برقہ میں گاڑی پر دیسی ساختہ بم پھینکے جانے کے نتیجے میں ایک صہیونی آبادکار زخمی ہو گیا۔
خبری ذرائع نے اس کار کی تصویر بھی شائع کی ہے جسے دیسی ساختہ "Kou" بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔