اجراء کی تاریخ: 3 فروری 2024 - 18:55

اسلامی جمہوریہ ایران میں اپ گریڈڈ شفق میزائل سسٹم کی نقاب کشائی کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں اپ گریڈڈ شفق میزائل سسٹم کی نقاب کشائی کی گئی۔

نقاب کشائی کی تقریب آج صبح  آرمی کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق   طویل فاصلے تک مار کرنے والا شفق میزائل 20 کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تقریب کے دوران یوسف نائٹ ویژن سسٹم کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔