مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے ایک نیا بیان جاری کرتے ہوئے الجرمرق کے پہاڑی علاقے میں صیہونی فوج کے میرون اڈے کو دوبارہ نشانہ بنانے کی خبر دی ہے
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اس کارروائی میں شام اور لبنان میں صیہونی حکومت کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں اس اڈے پر بڑی تعداد میں میزائل داغے گئے ہیں
حزب اللہ کے بیان کا متن حسب ذیل ہے:
غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی جرأت مند اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں، حزب اللہ کے مجاہدین نے آج منگل کی صبح 10:50 بجے میرون بیس پر دوسری بار حملہ کیا۔
یہ کارروائی الجرمق کے پہاڑی علاقے میں بڑی تعداد میں مناسب میزائلوں کے ساتھ کی گئی اور لبنان اور شام میں صیہونی حکومت کے حالیہ قتل عام کے ساتھ ساتھ عام شہریوں پر پے درپے حملوں کے جواب میں مطلوبہ اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔