مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایران کے شہر کرمان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایران کے شہر کرمان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانی نقصان کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا،
پاکستان اس گھناؤنے فعل کی مذمت اور ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ے جذبات اور دعائیں اس مشکل گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ۔