خیبر پختونخوا میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں میں 3 اہلکار جانبحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹانک میں ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ واقعے میں ایک پولیس اہل کار شہید اور 3 زخمی ہو گئے جب کہ 10 اہل کاروں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد آپریشن جاری ہے جب کہ سیکورٹی فورسز بھی پولیس کے ساتھ موجود ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔  دہشت گردوں نے پولیس لائن کے اندر گھس کر ہینڈ گرینیڈز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں اب تک 2 ایف سی اور 2 پولیس اہل کاروں سمیت 4 اہل کار زخمی ہو گئے جب کہ ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جس کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔