مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں چمچماتی ٹرافی حاصل کرنے کےلیے بھارت کے 10 شہروں میں مقابلہ کریں گی۔
ایونٹ میں سب ہی ٹیمیں ایک دوسرے میچز کھیلیں گی، ابتدائی راؤنڈ کی تکمیل کے بعد پہلی 4 ٹیمیں سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی۔
ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آج گزشتہ میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پہلے میچ کی دونوں ٹیمیں اتفاق سے ایک روزہ کرکٹ میں اعداد و شمار کے لحاظ سے برابر ہیں۔
البتہ احمد آباد جہاں یہ میچ ہورہا ہے، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف پلہ بھاری ہے، جس نے 1996 کے ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلش ٹیم کو 11 رنز سے مات دی تھی۔
کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ جمعے کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی