مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں امریکی سفیر ایلینا رومانوسکی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ عراقی وزیر اعظم کے دورہ واشنگٹن پر کوئی ممانعت نہیں ہے اور فی الحال اس دورے کے صحیح تاریخ پر غور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: جہاں تک مجھے معلوم ہے "محمد شیاع السودانی" اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے۔ اس خبر کی تصدیق کے لیے عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے معلوم کرنا چاہئے۔
رومانوسکی نے واضح کیا کہ عراقی وزیر اعظم کے دورہ واشنگٹن پر پابندی کا امریکہ میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مخصوص شیڈول پر متفق ہونا ضروری ہے جو دونوں ممالک کے سربراہان کے منصوبوں کے مطابق ہو۔ رومانوسکی نے کہا کہ وہ فی الحال ایسے وقت پر غور کر رہے ہیں جو فریقین کے لیے آسان ہو۔
انہوں نے اس دوران بغداد میں ایرانی سفیر کے خلاف سخت موقف اپنایا۔
ایک سوال کے جواب میں کہ بغداد میں ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن عراق کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے بجلی کا استعمال کر رہا ہے، رومانوسکی نے ایران پر الزامات لگائے۔
انہوں نے عراق اور شام کی سرحد پر امریکی فوجی نقل و حرکت سے متعلق خبروں کے بارے میں بھی دعوی کیا کہ ان مسائل پر امریکی اور عراقی وزارت دفاع کے درمیان بات چیت ہو گئی ہے۔ جب کہ اس سے قبل عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے مشیر نے اس بات کی تردید کی تھی۔