مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے اپنے کیرئیر میں 8 ہزار میٹر سے بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔ براڈ پیک کی بلندی 8 ہزار 51 میٹر ہے جبکہ اسے دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی شمار کیا جاتا ہے۔
ساجد سدپارہ پاکستان کی تمام پانچ، "8 تھاؤزینڈرز" مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کر چکے ہیں۔
اس سے قبل ساجد سدپارہ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، اناپورنا، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کر چکے ہیں۔