مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں واقع دوائیوں کی فیکٹری میں دھماکا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو متاثرہ فیکٹری سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔