پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو عظیم دوست چین اور پاکستان کے لیے یہ اہم موقع ہے، 1200 میگا واٹ کے چشمہ سی فائیو کے ایم او یو پر دستخط کر دیے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چشمہ سی فائیو منصوبے کو بغیر تاخیر کے شروع کیا جائے گا، 4.8 ارب ڈالرز کا منصوبہ پیغام ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر شی جن پنگ نے پاک چین دوستی کو آہنی برادرز کی دوستی قرار دیا ہے۔