مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں سخت گرمی کے باعث ملک بھر کے پرائمری اسکولوں کو 8 جون تک بند کردیا گیا۔
بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث پرائمری اسکولوں کو 8 جون تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار محمد عبدالکلام ملک نے کہا ہے کہ گرمی کی شدید لہر 12 جون تک جاری رہے گی۔
عبدالکلام ملک کے مطابق جون میں بنگلہ دیش میں اوسط درجہ حرارت 31.9 کے لگ بھگ ہونا چاہئے لیکن اس وقت درجہ حرارت توقع سے 2 سے 8 درجے زیادہ بلند ریکارڈ کیا جارہا ہے۔