مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہےیہ ظلم وہی کروا رہے ہیں۔ میں نے کسی پر کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا۔پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ یہ برا کررہے ہیں اور برا ہی بھگتیں گے۔ میں پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو پیغام دیتا ہوں پیچھے نہیں ہٹنا تگڑے ہوجائیں آپ حق پر ہیں۔
دوسری جانب پرویز الہیٰ کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔