وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم 3 جون کو صدر اردوان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم 3 جون کو صدر اردوان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔ وزیراعظم 28 مئی کے انتخابات میں ترکیہ کا ایک بار پھر صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر اردوان کو مبارکباد پیش کریں گے۔

وزیر اعظم ترکیہ کے صدر کو اسلام آباد میں ہونے والے ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔