امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے نزدیک فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ 2 گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ساحل پر موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل تھے، تمام زخمیوں کے حالت خطرے سے باہر ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔