مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں، پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔
نجم سیٹھی کے بعد بھارتی میڈیا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے آئندہ دنوں یا پھر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیریز کھیلنے کا منصوبہ نہیں بنایا ، پاکستان کے ساتھ کی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے کیلئے تیار نہیں۔