یمنی حکام نے صنعاء میں انصار اللہ اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی سیاست دان "فواد رشید" نے مستقبل قریب میں صنعاء اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد سعودی عرب اور یمن کے درمیان ہونے والے گزشتہ معاہدوں پر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں گفتگو کرنا ہے۔

یمنی سیاستدان نے مزید کہا کہ مذاکرات کے نئے دور کا آغاز تنازعات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔