مہر خبررساں ایجنسی نے این بی سی نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ امریکی ادارے کے مطابق موجودہ سال کے ابتدائی چند مہینوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 198 ہوگئی ہے جو کہ 2016 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
اس سے پہلے ٹکساس کے شہر ہیوسٹن میں حکام کے مطابق سکول میں تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
یاد رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے بعد جوبائیڈن حکومت کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گذشتہ دنوں نیویارک میں میٹرو ٹرین کے اندر سیاہ فام نوجوان کو سفید فام شہری نے سب کے سامنے گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔