امریکی وزارت خارجہ نے ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر دوسری امریکی کشتی کو روکے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان خلیج فارس میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ایران نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دوسری امریکی کشتی کو قبضے میں لے لیا ہے۔ بحرین میں تعیینات امریکی بیڑے کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پانامہ کے پرچم کے ساتھ امریکی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزررہی تھی لیکن سپاہ پاسداران کے جوانوں نے قبضے میں لے  لی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے جزائر مارشل کے پرچم کے ساتھ ایک کشتی کو ایران نے خلیج عمان میں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ودانت پٹیل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوبائیڈن انتطامیہ ایران سے اپیل کرتی ہے کہ کشتیوں کو ہمارے اہلکاروں سمیت فورا آزاد کرے۔