ایرانی فوج نے جمعرات کے روزکہا ہے کہ بحریہ نے مارشل جزائر کے جھنڈے والے ایک جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فوج کے تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایرانی فوج نے جمعرات کے روزکہا ہے کہ بحریہ نے مارشل جزائر کے جھنڈے والے ایک جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔یہ جہاز ایک ایرانی کشتی سے ٹکرا گیا تھا اور پھر بحری کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی رات عمان کے سمندر میں پیش آیا جس کے نتیجے میں عملہ کے 1 ایرانی لاپتا اور 1زخمی ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس آپریشن میں بحریہ نے عدالتی حکم کے ساتھ جزائر مارشل کے جھنڈے کے ساتھ سمندری سلامتی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا اور اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلی پانیوں کی طرف بھیج دیا۔