مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کے ٹی وی چینل 13 کے رپورٹر نے غاصب اسرائیل کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق ماہ رمضان کے باقی ایام میں صہیونی ریاست کو حکومت اور تاریک لمحات پیش آسکتے ہیں۔ مقبوضہ علاقوں میں جاری کشیدگی رمضان کے بعد بھی باقی رہے گی۔
الون بن ڈیوڈ نے کہا ہے کہ دشمن ہماری کمزوریوں کو جان چکے ہیں اور مسلسل ہماری سیکورٹی کو خطرے میں ڈالیں گے جس سے اسرائیل کو نئے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملے کے بعد مقاومتی تنظیموں نے مقبوضہ علاقوں میں ساکن صہیونیوں کو میزائیل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائیلوں کے حملے کے بعد مقاومتی تنظیموں نے اعلان کیا تھا کہ صہیونی مظالم ختم نہ ہوئے تو جوابی حملوں میں مزید شدت آئے گی۔