مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایف آٸی اے کو درخواست دے دی۔
فواد چوہدری کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ’مریم نواز نے عمران خان کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کی اور انہیں متنازع بنا کر کارکنوں کو بد دل کرنے کی کوشش کی‘۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں لکھا کہ مریم نواز نے عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، لہذا استدعا ہے کہ ایف آئی اے مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔