ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جلد ہی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے حالیہ دنوں میں آسٹریا، آسٹریلیا، عمان، قطر، کویت، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، سوئٹزرلینڈ، پاکستان، ملائیشیا، سعودی عرب، لیبیا اور شام کے وزرائے خارجہ سے مختلف امور پر مشاورت اور تبادلۂ خیال کیا ہے اور وہ جلد ہی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت کی متوازن خارجہ سیاسی پالیسی اور متحرک سفارت کاری درست راستے پر جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ روس اور ایران کے وزراء خارجہ 29 مارچ کو ماسکو میں ملاقات کریں گے۔