مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہےکہ شان توپ نے ایک بیان میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل قبول ہے اور اس کی اجازت دینے والوں کی مذمت کی جاتی ہے۔ میرا ڈینش حکام اور قانون کے عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ دین اسلام کے عقائد اور مسلمانوں کی تضحیک کرنے کے خلاف اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔
نائب صدر فواد اوکتائے نے بھی سوشل میڈیا پر کہا ہے ہ ڈنمارک میں قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کی اجازت دینے والے ڈینش حکام قابل مذمت ہیں۔
ترک امور دفاع نے بھی اپنے بیان میں ان واقعات کولغو اورگھٹیا قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔